بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں 2افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہوگئے۔
ضلع پنجگور کے گچک کرک ِ ڈل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شب ایک گھر پر حملہ کرکے عبدالرحمان نامی شخص کوان کے بیٹے عبدالحق کے ساتھ حراست میں لیکر جبری طور پر پتہ کردیا ہے۔
واضع رہے کہ 25اپریل کو مذکورہ فیملی کے شاہ بی بی اورشہزادی نامی 2خواتین بھی فورسز نے اٹھا کر لاپتہ کردیئے تھے جوہنوز لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالموچوک ایف سی ہسپتال کے قریب خاندانی رنجش پر فائرنگ فایرنگ کے نتیجے میں غلام حیدرند اور اس کابیٹا غلام علی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا محمدرضا زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد ہلاک ہونے والوں اور زخمی کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کاواقعہ آپسی رنجش کے باعث پیش آیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔