بلوچ صحافی کی سویڈن سے گمشدگی صحافتی تنظیموں کیلئے تشویشناک ہے،دوستین بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ادارہ سنگر کے چیف ایڈیٹر دوستین بلوچ نے سویڈن سے سینئربلوچ صحافی،دانشور ساجد حسین بلوچ کی گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن سے سینئربلوچ صحافی،دانشور ساجد حسین بلوچ کی اغوا نما گمشدگی نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ دنیا بھر کے صحافیوں کی تحفظ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساجد حسین بلوچ کی صحافتی خدمات نہ صرف بلوچ قوم بلکہ اظہار آزادی اورحق و سچ کیلئے بیش بہا ہیں۔انکا اس طرح سویڈن سے گمشدہ ہونا صحافیوں کے لیے گھمبیر سوال ہے۔

دوستین بلوچ نے کہا کہ پاکستان بشمول بلوچستان میں صحافیوں کا اغوا اور قتل ہونا روز کا معمول ہے،لیکن بیرونی ملک یورپ میں اس طرح ایک سینئر بلوچ صحافی کی گمشدگی حیران کن ہے۔

ادارہ سنگر کے چیف ایڈیٹر دوستین بلوچ نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام صحافتی اداروں سمیت سویڈن حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ساجد حسین بلوچ کی اغوا نما گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے انکی بازیابی کے لیے کوشش کریں۔

انہوں نے عالمی صحافتی تنظیموں، آئی ایف جی اورورلڈ فیڈریشن آف جرنلسٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساجد بلوچ کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا کہ ہم تمام صحافتی تنظیموں سے رابطے میں ہیں اور ادارہ سنگر سینئر صحافی ساجدحسین بلوچ کی بازیابی کے لیے اپنی پوری کردار ادا کرتے ہوئے تمام صحافتی اداروں کو ڈرافٹ لکھے گی۔

Share This Article
Leave a Comment