ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو بشکریہ اے پی

امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے۔

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکہ کے لئے پریشان کن بات ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔

انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر بہترین راستہ یہی ہو گا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔

Share This Article
Leave a Comment