بلوچستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ساجد بلوچ سویڈن سے لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹر ساجد حسین بلوچ 2 مارچ 2020 سے سویڈن کے شہر اْپسالا سے لاپتہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساجد حسین سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں مقیم تھے اور انہوں نے اپنے کام اور تعلیم کے سلسلے سے 2 مارچ کو اپسالہ میں نجی طلبہ کی رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اپسالہ پہنچنے کے بعد وہ دوپہر 2 بجے تک اپنے دوستوں سے رابطے میں رہے، اس کے بعد ان کا فون بند ہوگیا اور فون بند ہونے کے بعد تاحال اس کا کوئی پتہ نہیں.

یاد رہے کہ ساجد حسین بلوچ بلوچستان ٹائمز میں انگریزی اور بلوچی زبان میں مضامین شائع کررہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ادارہ ایک ریڈیو چینل بھی چلا رہا ہے. جس میں شورش زدہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پروگرام یا مضامین شائع کرتے ہیں جو اکثر پاکستانی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ یا شائع نہیں ہوتے.

2004 سے مقبوضہ بلوچستان میں جو آزادی کی تحریک چل رہی ہے. ساجد حسین وہ پہلے صحافیوں میں سے ایک ہیں جو بلوچستان میں جاری شورش، انسانی حقوق کی پامالی، لاپتہ افراد اور منشیات کے کاروبار کے بارے میں رپورٹنگ کرتے آرہے ہیں.

ساجد حسین نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز بطور صحافی 2007 میں ڈیلی ٹائمز اور دی نیوز انٹرنیشنل کے ساتھ کیا تھا۔ جن کی شمار پاکستان میں انگریزی زبان کے دو بڑے روزناموں میں ہوتے ہیں. انہوں نے دی نیوز میں اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر اور ڈپٹی سٹی ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں.

جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر سی بی نے ساجد حسین کے لاپتہ ہونے کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساجد حسین کو سویٍڈن کے شہر اپسالا سے لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں سویڈش پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا ہے اور 5 مارچ کو باضابطہ طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن ابھی تک سویڈن پولیس نے انہیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے.

ہیومن رائٹ کونسل آف بلوچستان (ایچ آر سی بی) سینئر بلوچ صحافی اور مصنف ساجد حسین کی لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.

جبکہ ادارہ بلوچستان ٹائمز نے سویڈش پولیس سے اپیل کیا ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ پر ساجد حسین کے کردار اور انکی پوزیشن کو نظر میں رکھتے ہوئے انکی تلاش کو یقینی بنائے

Share This Article
Leave a Comment