بلوچستان کے علاقے ضلع آواران میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے میں شاہد بشیر نامی ایک میجر ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اور 22 اپریل کی رات بلوچستان کے علاقے آواران میں مسلح افرادنے سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آرنے دعویٰ کیا ہے کہ آواران میں قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز نے حملے کو کامیابی سے پسپا کیا۔
آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق حملے کو کامیابی سے پسپا کرنے کے بعد فرارہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب قریبی پہاڑوں میں کیا گیا جب کہ اس دوران ان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر ہلاک ہوگئیاورایک سپاہی بھی زخمی ہواہے۔
واضع رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔