نوکنڈی و چاغی واقعات کیخلاف قلات میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں بی این پی کے زیر اہتمام نوکنڈی اور چاغی واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بی این پی کے ضلعی دفترسے ریلی نکالی گئی۔

ریلی بازارکے مختلف سڑکوں سے ہوتاہوا قلات پریس کلب کے سامنے پہنچ کرایک احتجاجی جلسے کی شکل میں تبدیل ہوگئی۔

مظاہرین سے بی این پی کے رہنماؤں ٹکری شقت لانگو،میر قادربخش مینگل،آغا قلندر جان احمدزئی، ملک ناصر دہواراور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاغی اور نوکنڈی میں سکورٹی فورسز نے غریب مزدوروں ڈرائیورں پر ظلم کی انتہاہ کرکے ان پر گولیاں بھرسائی گئیں کیونکہ غریب ڈرائیورز اپنے روزگار کی تلاش میں بارڈر پر جاتے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوکنڈی میں ایک غریب ڈرائیور شہید کیا گیااور چاغی میں نہتے لوگوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس میں آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی اپنے سائل اور وسائل کا دفاع کرنے سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سردار اخترجان مینگل نے بلوچوں پر ظلم وستم کی کئی بار نشاندھی بھی کی ہے اور چاغی اور نو کنڈی واقعات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست اداروں کی نہتے بلوچوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ریاستی ادارے حالات خراب کرنے کے زمہ دار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

Share This Article
Leave a Comment