پنجگورمیں بھائی کے ہاتھوں سگی بہن اور بہنوئی قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گوارگو دشت شہباز میں بھائی نے اپنے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔

لیویز کے مطابق غلام رسول ولد غلام قادر نامی شخص نے اپنی سگی بہن اور اس کے شوہر یاسین ولد شفیع محمد کو قتل کردیا۔

ملزم نے تیزدار الہ سے بہن کا گلہ کاٹنے کے بعد اس کے شوہر کو کلہاڑیوں سے وار کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ کل رات دہشت شہباز کے علاقے میں پیش آیاجس کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز نے موقع پر پہنچ لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں مذیدضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

مقتولین کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے جو دشت شہباز میں بزگری کرتے تھے۔

ابتدائی مقدمہ درج کرنے کے بعد لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment