مند میں فورسز پر حملہ اور پنجگور میں ڈیتھ اسکواڈ کارندے کو ہلاک کیا،بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں آج صبح پنجگور خدابادان سراوان میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے محمد گل کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ محمد گل کو گزشتہ روز ہلاک کئے گئے ایم آئی کارندے رحمان عزیز کی نشاندہی پر نشانہ بنایا جو گزشتہ کئی سالوں سے ملا نویدُک نامی کارندے کی سربراہی میں بلوچ نوجوانوں کی شہادت اور اغواء میں ملوث تھا۔ محمد گل جس کو آج اُس کے انجام تک پہنچایا گیا 12 فروری 2022 کو شادی کور پسنی میں تنظیم کے کمانڈر ہدایت اللہ عرف بالاچ کی شہادت میں ملا نویدُک کے ہمراہ شامل تھا۔ یہ کارندے پنجگور اور گرد نواح میں منشیات فروشی، چوری، ڈاکہ زنی اور دیگر معاشرتی برائیوں میں بھی ملوث ہیں۔

ہم ایک بار پھر پنجگور پولیس کو تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایم آئی اور قابض فوج کی ایما اور اشاروں پر ہمارے سرمچاروں کے تعاقب سے گریز کرے وگرنہ ان کو مقامی اور بلوچ ہونے کی وجہ سے دی گئی رعایت ختم کرکے نشانہ بنایا جائیگا۔ آج تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم کو بلوچیت کی بناء پر نشانہ نہیں بنایا۔

Share This Article
Leave a Comment