پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان (خدابادان) میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمد گل ولد عبد الرحمن نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ ایک دکان میں بیٹھے تھے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment