بلوچ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو 4648 دن مکمل ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراداور شہدا کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ جاری ہے جسے 4648 دن مکمل ہوگئے۔

سوئی ڈیرہ بگٹی سے سیاسی اور سماجی کارکنان جلال بگٹی، جانو بگٹی اور دیگر نے کیمپ آ کر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے رہنما ماما قدیر بلوچ نے مخاطب ہو کر کہا کہ بلوچ قوم آج حالت جنگ میں ہے، لاپتہ افراد کی لسٹ طویل سے طویل ہوتی جا رہی ہے شہداء کے ناموں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ظلم کی تاریک شب ضرور اپنے اختتام کو پہنچے گا، تاریخ نے کبھی بھی اس قوم کو زندہ نہیں رکھا جس نیاپنے لیے قربانیاں نہیں دی آج بلوچ قوم اپنے حقوق کے لیے ایک ظاہر ظالم قبضہ گیر سے نبرد آزما ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے اکثر حصوں میں بلوچ نوجوانوں کے اغوا مسخ شدہ لاشوں کے کے ملنے کے بارے میں عالمی اداروں اور مختلف ممالک کو خطوط بھی بھجوائے گئے ہیں مگر اقوام متحدہ کی جانب سے اقدامات نہ اٹھائے جانے امریکہ سمیت دیگر ممالک کی عدم توجہی نے بلوچ خطے میں نا قابل بیان انسانی المیے کو جنم دیا ہے جس کے بارے میں پوری دنیا کو آگاہ کرنا ضروری سمجھتے ہیں لاشوں کی ہر آمدگی انسانی المیہ ہے جن بلوچ فرزندوں کی مائیں،بہنیں اور بچے زندہ سلامت دیکھنے کے خواہش مند ہیں وہ منوں مٹی کے نتیجے اجتماعی طور پر دمن ہے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے لاشوگ کو چہپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں لیکن اس سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا اگر مخالف ممالک ان کا ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہمدردی کے معیار مختلف ہیں لیکن عام انسانوں کو اس کا درد ہونا چاہیے۔

اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اس انسانی المیے پر آواز بلند کریں گے انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کے تمام طاقتور ممالک افغان مسلے کو حل کرنے اور افغان خطے کے وسائل سے استفادہ کرنے کے لیے حکومت عملی پر غور کررہے ث شاید دنیا اس حقیقت سے چسم توشی کررہی ہیں بلوچ خطے میں غیر انسانی اقدامات کیے جارہے ہیں اس اہم مسلے کو حل کیے بغیر نا تو افغانستان میں امن ممکن ہے اور نہ کہیں اور آمن ہوگا انہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انسانی حقوق کے عالمی کمیشن سے اپیل کی کہ وہ بلوچ قوم کی پر امن جد وجہد کا ساتھ دے اور مزید انسانی المیے سے نجات کے لیے کردار ادا کریں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment