پنجگورو پشین میں کریکر بم حملہ و فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے جہلگ چتکان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر پر کریکر بم سے حملہ کیا۔

حملے میں گھر کو آگ لگ گیا جس سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ثنا ولد محمد اکبر نامی شخص کے گھر پر کریکر بم سے حملہ کردیا جس سے ماہ نور بنت ثنا اللہ نامی بچی شدید زخمی ہوگئی۔

زخمی بچی کی عمر دس سال بتائی جارہی ہے۔

زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دستی بم حملہ نہیں تھا بلکہ کریکر حملہ تھا کریکر حملے کی وجہ سے گھر میں آگ لگنے سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گھر کے چھت پر پھینکا تھا جس سے چھت کو سوراخ کرکے گھر کے اندر آگیا اور جس سے گھر کو آگ لگ گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو پشین کے کلی سیمزئی میں ڈاکوؤں اور لیویز فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ڈی سی پشین ظفر علی کے مطابق ڈاکوؤں گاؤں میں ندی کے قریب عوام سے گاڑی، موٹرسائیکل اور نقدی لوٹتے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment