تربت میں طالبہ جاں بحق،خضدارمیں ایک شخص کی خودکشی،کولواہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تربت یونیورسٹی کی سرگرم طالبہ بچھو کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مند کے علاقہ بلو سے تعلق رکھنے والی تربت یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ شمع بلوچ بنت حاجی آدم جو تربت کے نواحی علاقہ ڈگاری کہن میں اپنی بہن کے گھرمیں قیام پزیر تھیں جو گزشتہ شب زہریلے بچھو کے کاٹنے سے جاں بحق ہوئیں۔

متوفیہ طالبہ یونیورسٹی آف تربت میں ایک سرگرم طالبہ تھیں جو بلوچ طلباکی جبری گمشدگیوں ودیگر ایشوز پر متحرک تھیں۔

ان کی وفات پر سوشل میڈیا پر طلباؤطالبات نے افسوس کااظہارکیا ہے۔

دوسری جانب خضدار میں بیٹے کی خودکشی کے چند ہفتے بعد والد نے بھی خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے رہائشی غلام رسول بارانزئی مینگل نے مبینہ طور پر خود کشی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

چند ہفتے قبل ان کا اسٹوڈنٹ فرزند عرفان بارانزئی نے بھی خود کشی کی تھی تاہم خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

دریں اثنا ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کڈ ہوٹل کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت رحمان ولد عزیز اللہ سکنہ پنجگور سوردو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا تاہم موت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی آزادی پسندوں کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment