بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابقہفتہ کو پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایف سی کیمپ نمبر 2 کے اندر ایک ہنڈگرنیڈ پھنکا جوکہ خالی جگہ پر گر کر پھٹ گیا۔
فورسز ذرائر کے مطابق مذکورہ حملے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
لیکن دوسری طرف آزادی پسند مسلح تنظیم بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہو اہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔