بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا ظالمانہ سلوک بلا روک ٹوک جاری ہے،ایچ آر سی پی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرپرسن حنا جیلانی نے نوکنڈی واقعہ پر کہاہے کہ پاک، افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر ایک ڈرائیور کو اُس وقت قتل کر دیا جب اسے رکنے کے لیے کہا گیا مگر اُس نے گاڑی کی رفتار تیز کر لی تھی۔ ماورائے عدالت قتل کو کسی بھی قسم کے حالات میں قبول نہیں کیا جا سکتا اور مجرموں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جائے۔

ایچ آر سی پی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کے مطابق سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے درجنوں ڈرائیورز سے گاڑیاں لے لیں اور صحرا میں اُنہیں بے یارومددگار چھوڑ دیا جن میں سے کئی کا ابھی تک سراغ نہیں مل رہا۔ یہ واقعہ انسانیت اور حقِ زندگی سے انتہائی نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے صوبے میں جسے عشروں سے نظرانداز کیا جا رہا ہے، مقامی لوگوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا ظالمانہ سلوک بلا روک ٹوک جاری و ساری ہے۔ ہم صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وقوعے کی تحقیقات کی جائیں اور مستقل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment