بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع پنجگور میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ آج شام کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے شہر چتکان میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے مورچہ پر دستی بم پھینکا جو مورچہ کے اندر جا گرا۔ مورچہ میں دو اہلکار موجود تھے جن میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔