بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور چمن میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے دو مختلف واقعات میں 4افرادہلاک جبکہ 9زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے کچی کینال ایریا میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے کچی کینال میں دو گروہوں کے مابین پرندوں کے شکار کے معاملے پر معمولی جھگڑے کے باعث گولیاں چل گئیں۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد کی شناخت عزیز اللہ باخلانی بگٹی اور شیرعلی باخلانی بگٹی کے ناموں سے ہوئی۔
افسوسناک واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال جبکہ ہلاک افراد کی میتوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
اطلاع ملنے کے بعد لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب بلوچستا ن کے سرحدی علاقہ چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر شیلاباغ کے قریب ٹرک اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڈیوں کے ڈرائیور ہلاک ہوئے ہیں اورکلینر زخمی ہیں۔