دالبندین میں خسرہ سے 2بچیاں جاں بحق،کوئٹہ سے لاش برآمد

0
218

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں خسرہ کی وباء نے دو کمسن بچیوں کو نگل لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کلی حاجی باز محمد دالبندین کے رہائشی محمد ہاشم اور عبدالشکور کی دو بچیاں جن کی عمریں اڑھائی سے تین سال تک بتائی جاتی ہیں گذشتہ روز خسرہ جیسی وباء کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ قریبی رہائش پذیر متعدد گھرانوں کے افراد خسرہ کی وباء سے متاثر ہوکر گھروں میں بیمار پڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ضلعی محکمہ صحت غفلت کا شکارہے۔ علاقے میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑنے اور متعدد بچوں کی ہلاکت کے باوجود تاحال ضلعی محکمہ صحت حرکت میں نہ آسکا۔

علاوہ ازیں ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں ڈاکٹرز سمیت اسٹاف اور ادویات نہ ہونے کے برابر ہے جہاں پر علاج و معالجے کی سہولت سے عوام مکمل طور پر مایوس ہوچکے ہیں۔

عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت اور علاقے کے عوامی نمائندگان سے مطالبہ کیا کہ دالبندین کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی سمیت علاقے میں خسرہ کی وباء پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور علاقے میں ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیمیں اور ادویات بھیج دی جائیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے طوغی روڈ سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here