قلعہ عبد اللہ میں دو گروہوں میں تصادم سے 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان کے علاقے سیگی میں 2گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں راہ گیر سمیت2افراد ہلاک جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر حالات پر قابوپالیا۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیراحمدکاکڑ کے مطابق گزشتہ روز تحصیل گلستان میں دوگروپوں میں معمولی تکرار پر تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں رہ گزرتے رہ گیر سمیت 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لیویز اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے حالات کوقابو میں کرلیا۔

لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment