مند میں فورسز پر حملہ و 2اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سرکاری ذرائع نے ضلع کیچ میں ایرانی سرحد پر ایک حملے میں 2پاکستانی فورسز اہلکار وں کی ہلاکت اور 4 کی زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ ضلع کیچ ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے جبکہ واقعہ کیچ کے علاقے مندمیں پیش آیا۔

اس حوالے سے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اس وقت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں پر فائرنگ کی جب وہ سہریں کوہ کے علاقے کے قریب ایرانی سرحد کے ساتھ باڑ لگانے کے کام کا معائنہ کر رہے تھے۔

اس ضمن میں تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر رحمت اللہ نے بتایا کہ اس حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں ایک سینئر افسر بھی شامل ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اس تمام واقعہ میں ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں پہنچایا، جس کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد رضوان اور محمد اکبر جبکہ زخمیوں کی شناخت میجر مشتاق ، نائب صوبیدار ظہور ، محمد ظفر اور محمد آصف کے نام سے ہوئی۔

دریں اثنا فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور کچھ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں بھی لے لیا۔

واضع رہے کہ اس حملے کی ذمہ دارآزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی ہے ۔

بی ایل ایف کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 5اہلکار موقع پر ہلاک ،جبکہ میجر مشتاق سمیت 4اہلکارکر شدید زخمی ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment