بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں گڈانی کسٹمز انٹیلی جنس کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا لک بدوک کے مقام پر گاڑیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا۔
کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر چار گھنٹوں سے زائد ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر جمعرات کی صبح چار گھنٹوں سے زائد ٹرانسپورٹرز مالکان نے گڈانی کسٹمز انٹیلی جنس کے ناروا رویے کے خلاف احتجاج کرکے اپنی گاڑیاں سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکرہ گئی۔
ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو روزے کی حالت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بعدازاں پولیس کے مطابق چار گھنٹے سے زائد روڈ بلاک رہنے کے بعد ایس ایچ او گڈانی نے ٹرانسپورٹروں سے مذکرات کامیاب کرکے گڈانی موڑ لک بدوک کے مقام پر جاری احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔