دالبندین میں ٹریفک حادثات سے 3 افرادہلاک

0
242

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں دو مختلف ٹریفک حادثات سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع پدگ کے مقام پر تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل افراد کو ٹکر مار دی جس کے سبب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد محمد نوید ولد خیر جان قوم ساسولی سکنہ پدگ اور محمد طاہر خلجی سکنہ کوئیٹہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسرے واقعے میں چاغی بازار میں زمباد پک اپ گاڑی نے 7 سالہ بچے جانخان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر چل بسے۔

مذید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here