بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گوٹھ مراد واہ میں 8 مسلح افراد نے اپنے ہی قبیلے کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شہزاد، مجید، منظور اور مکھن ہلاک ہو گئے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب چا غی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں بچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
چاغی مین بازار میں تیز رفتار سیپا گاڑی نے بچے کو کچل دیا۔
تفصیلات کے مطابق چاغی مین بازار گردی جنگل اڈے کے قریب جہان خان سمالزئی کے 7 سالہ بچہ جو پیدل روڈ پرجا رہا تھا کہ تیز رفتار سائپا گاڑی نے کچل دیا۔
جسکو شدید زخمی حالت میں آر ایچ سی ہسپتال چاغی لے جارہے تھے کہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
مذید کارروائی چاغی انتظامیہ کر رہی ہے۔
جبکہ دوسرا ٹریفک حادثہ اتوار کو چا غی کے علا قے علاقے میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا۔
جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فرید احمد، محمد طاہر نامی دو افراد ہلاک ہوگئے۔
لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہے۔