بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور میں آج صبح سے پاکستان فوج کی جارحیت جاری ہے جہاں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیلکور کے علاقے کرکی میں آج صبح شروع ہونے والی فوجی جارحیت آخری اطلاعات تک جاری ہیجہاں تین افراد کے حراست بعد لاپتہ ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔
لاپتہ ہونے والوں میں دو کی شناخت اقبال اور عظیم سے ہوئی ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع کے مطابق دوران فوجی جارحیت کے دوران فورسز نے گھر گھر تلاشی کی جبکہ لوگوں کو زدوکوب کیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ اور قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ہے۔
فائرنگ کا ایک واقعہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج صبح چھ بجے وقت پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے سبزی فروش علی اکبر ولد غلام مصطفیہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ شخص اپنے گھر سے سبزی منڈی کے لئے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے موقع ملتے ہی قتل کرکے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع قلات کے علاقے کلی غمگزار سے اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے واقعہ میں بابر ولد عبدالعزیز نامی شخص ہلاک ہوا ہے۔
تاہم دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔