بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ٹریفک حادثے سے 2افراد ہلاک جبکہ پنجگور سے ایک مسخ لاش برآمدہوئی ہے۔
نوکنڈی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ گھٹ لانڈی کے مقام پرٹریفک حادثہ مزداگاڑی اورٹریلر کے درمیان ہوگیاجس کے نتیجے میں دو افرادجھلس کرہلاک گئے۔
لیویزذرائع کے نوکنڈی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ گھٹ لانڈی کے مقام پرٹریفک حادثہ مزادگاڑی اورٹریلرکے درمیان ہوگیاجس کے نتیجے میں دوافرادجھلس کرہلاک ہوگئے۔
ہلاک افرادکی لاشوں کومقامی ہسپتال میں شناخت کیلئے رکھاگیاجبکہ مذیدتفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع پنجگور کے تحصیل پروم سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی افراد نے سورگے بازار میں ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد کی ہے،جیسے تشدد کے بعد دفنایا گیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق لاش مسخ اور ناقابل شناخت اور ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ ہے۔
لیویز حکام نے لاش کے باقیات کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال پنجگور منتقل کیا ہے، جہاں مزید کاروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ دو دہائیوں سے سینکڑوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو ناقابل شناخت قرار دے کر لاوارث دفنا دیا گیا ہے۔