پنجگور اور پشین میں بم دھماکے و فائرنگ سے بچہ سمیت 2افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان میں بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بچے بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اس دوران بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک بچہ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تین بچے فیضان اکمل اور شاہستہ زخمی ہوگئے۔

بچوں کی عمریں سات سے چھ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب پشین کے علاقے کلی چر بادیزئی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشین سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کلی چربادیزئی میں دو بھائیوں کے درمیان گھریلو رنجش پر معمولی تکرار کے بعد شراف الدین ولد صوفی صلاح الدین نے فائرنگ کرکے اپنا بھائی بہاوالدین کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

ایک دوسرے واقعے میں کلی بٹے زئی میں معمولی تکرار کے بعد خیر محمد ولد گلا خان نے لاٹھی سے وار کرکے اپنے بھائی عصمت اللہ کو شدید زخمی کردیا۔

پشین لیویز نے زخمی کو سول اسپتال پشین منتقل کردیا جسے بعدازاں مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment