بی ایس او کے سابق چیئرمین اور بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد منظر عام پر آنے والے طالب علم حفیظ بلوچ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ”پولیس نے حفیظ بلوچ کو ڈی ایم جمالی کی عدالت میں پیش کیا۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ پاک آرمی اور جاسوس پولیس، عدالتوں اور حکومت کی ملی بھگت سے بلوچوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں۔ سب سے بری بات یہ ہے کہ پاکستان کو عالمی فورمز پر وہی استثنیٰ حاصل ہے جو اس کی فوج کو ملک میں حاصل ہے۔“