قلات، تربت اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات کے علاقے منگوچر میں قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 27 مارچ بروز ہفتہ تربت کے علاقے گیبن میں فرنٹیئر کور کیمپ کے حفاظتی چوکی کو دستی بم سے نشانہ جس سے دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چوکی کو نقصان پہنچا۔

جبکہ پنجگور کے علاقے گچک، جَوان تاک میں بی ایل اے سرمچاروں کے بچائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے قابض فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ دشمن اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment