ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شام کے وقت مند کے علاقے ریدیگ نکو چھڑائی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلہ پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ تقریباً بیس منٹ تک جاری رہا، بلوچ سرمچاروں نے راکٹ لانچروں، اور بھاری ہتھیاروں سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا،علاقہ مکینوں کے مطابق پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گھونج اُٹھا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ کے فورا بعد دو گن شپ ہیلی کاپٹر مذکورہ مقام پر پہنچ گئے جو زخمی اور ہلاک اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے کر ضلع کیچ کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔