حکومت بلوچستان نے قرنطینہ مراکز اور آئیسولیشن وارڈز کا دورہ کرنے والے کابینہ اراکین ، صحافی اور سرکاری ملازمین کا کرونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروا لیا ہے۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج ایک دو روز تک آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف اہم کردار ادا کرنے والے کابینہ اراکین سمیت قرنطینہ مراکز کا دورہ کرنے والی دیگر شخصیات کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور پی ڈی ایم اے میں تعینات سرکاری ملازمین کی سکریننگ بھی مکمل کرلی گئی اور حاصل کیے جانے والے نمونے لیبارٹری بھیجوا دیے گئے ہیں۔