بلوچستان کے علاقے دکی میں ڈگری کالج کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
جسکی شناخت روزی خان ولد محمد اکبر کاکڑ ساکن یارو شہر کے نام سے ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی،جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے مقتول کے بھائی دولت خان کی مدعیت میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق وجہ عناد لڑکی کا تنازع ہے۔