بلوچستان کے دالحکومت کوئٹہ، خضدار اور وڈھ میں تین مختلف ٹریفک حادثات سے بچہ سمیت 3افراد ہلاک جبکہ دو خواتین اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آخر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے سبی روڈ دشت سپیزنڈ کے قریب ٹرین کے زد میں آکر ایک شخصہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
مزید کاروائی جا ری ہے۔
اسی طرح خضدارمیں قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسافر کوچ نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیاگیا۔۔
موٹرسائیکل سوار کا تعلق خضدار کے قریبی علاقہ زیدی سے بتایا جارہا ہے۔
حادثے کے باعث کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق کوچ کے آدھے حصے سے زیادہ جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے عملہ آگ کو قابو پانے کیلئے کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ مزید نقصان کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹو ڈی کار وڈھ بازار کے قریب الٹ گئی جس سے ایک بچہ ہلاک جبکہ دو خواتین سمیت ایک بچی زخمی ہوگیا۔
حادثے میں متاثرہ خاندان ایم پی اے اختر حسین لانگو کے رشتہ دار بتائے جارہے ہیں۔
زخمیوں کو سول ہسپتال وڈھ میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ شفٹ کیا گیا۔