قلات: سرمچارو ں اور فورسز میں جھڑپیں جاری، درجنوں کمانڈوزہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات اور بولان کے ناگاؤ پہاڑی سلسلے میں گزشتہ روز سے بلوچ سرمچاروں اورپاکستانی فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایک درجن سے زائد SSG کمانڈوز مارے جا نے کادعویٰ کیا جارہا ہے۔

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے آفیشل ای میل آئی ڈی سے سنگر نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے ایک مختصر اطلاعاتی نوٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قلات اور بولان کے ناگاؤ پہاڑی سلسلے میں گزشتہ روز سے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ایک درجن سے زائد SSG کمانڈوز مارے جاچکے ہیں اورتصادم اب بھی جاری ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روزسے قلات کے مختلف علاقوں جن میں ڈہاڈر، سنی سوران، پانچ، ناگاو اور گردنواح کے علاقے اسپلنجی، جوہان اور نرمک شامل ہیں،میں فورسز کی جانب سے فوجی جارحیت جارہی ہے۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوجی جارحیت میں بڑی تعداد میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں نے کئی مقامات پر شیلنگ بھی کی ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکے ہیں ناہی آپریشن کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment