بی ایس او کے سابق چیئرمین اور بی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے بلوچ قومی وسائل ریکوڈک منصوبے کی حالیہ معاہدے کے ردعمل پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ "محض پاکستان کو 11 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے سے بچانے کے لیے، حکومت پاکستان، بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت اور بیرک گولڈ کارپوریشن کی طرف سے ریکوڈک ڈیل کی از سر نو تشکیل بلوچ قومی دولت کی دن دیہاڑے لوٹ مار ہے۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کو چاہیئے کہ اپنی شہرت اور پیسہ بچانے کیلئے اس غیر قانونی معاہدے کو منسوخ کرے۔”