پنجگور میں 23مارچ کے سلسلے میں حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاکستانی فورسز نے 23 مارچ کے سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات میں غیر معمولی طور اضافہ کیا ہے۔

فورسز نے شہر کی تمام داخلی راستوں کی ناکہ بندی کرکے جابجا چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

تاہم شہر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر شہریوں کی سرگرمیاں بھی محدود ہوکر رہ گئیں ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ مہینے فروری میں بلوچ آزادی پسند فدائین نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی پنجگور اور نوشکی میں ہیڈ کواٹرز پر حملہ کرکے سینکڑوں کی تعداد میں اہلکار ہلاک کئے۔

گذشتہ روز پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں منعقدہ 23مارچ کے تقریبات پر بلوچ آزادی پسند فدائین کے متوقع حملوں کے خدشے کے پیش نظر سخت سیکورٹی کے احکامات جاری کئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment