پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انہوں نے بتایا کہ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی ہے۔

ریسکیو1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ورسک روڈ گھڑی تاجک میں شاہدل بانڈہ پیپل اسٹاپ کے قریب تربیتی طیارہ گرنے کی اطلاع پر ایمبولینس اور فائر ویکل نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔

رپورٹس کے مطابق تربیتی طیارہ ایک گھر کی چھت پر گرا۔

Share This Article
Leave a Comment