گوادر وکوئٹہ میں ٹریفک حادثہ، 2افراد ہلاک، حب میں خاتون کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان دارلحکومت کوئٹہ اور ضلع کے گوادرمیں کوسٹل ہائی وے پر دومختلف ٹریفک حادثات میں 9سالہ بچہ سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حب چوکی سے ایک 50سالہ خاتون کی لاش برآمدہوگئی ہے۔

منگل کو کوسٹل ہائی وے سربندن کراس کے قریب کوکنگ آئل سے لوڈ گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں علیم ولد سبیل ظہور شاہ ہاشمی نامی شخص ہلاک جبکہ وسیم نامی شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضرو ری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جار ی ہے۔

اسی طرح منگل کو کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس بنگلزئی سٹاپ کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ دلاورہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دریں اثنا حب شہر میں صدر تھانہ کی حدود میں واقع گڈانی بس اسٹاپ سے متصل حب نالہ پل کے نیچے قائم کرسٹار کے عادی افراد کے اڈے سے50سالہ ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔

ایدھی ریسیکو ٹیم کے مطابق خاتون کی شناخت لال بی بی ساکن وندر کے نام وپتہ سے ہوئی ہے۔

ایدھی ریسیکو ٹیم کے مطابق خاتون نشے کی عادی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment