بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت شہر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز نے دونوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جن کی شناخت اکبر اور نعیم کے ناموں سے ہوگئی۔
ذرائع بتاتے انہیں دو روز قبل تربت شہر میں ایک دکان سے فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں کا تعلق شہر ک سے بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا دوسرے واقعے میں ضلع کیچ کے علاقے تربت میں اتوار کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چوگان کنڈ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے قلات سے تعلق رکھنے والا شخص موقع پر دم توڑ گیا۔
تربت پولیس کے مطابق علی نواز ولد علی محمد سکنہ قلات اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے روک کر فائر کر کے ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق علی نواز کے اہلخانہ نے انکی کسی سے ذاتی دشمنی کی بھی نفی کی ہے تاہم تحقیقات جاری ہے کہ مذکورہ قتل کے پیچھے اصل محرکات کیا ہیں۔