پنجگور میں فورسز ہاتھوں نوجوان قتل،کوئٹہ سے 3 لاپتہ افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے 3افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی ہے جس سے گاڑی میں سوار صبغت اللہ ولد الیاس نامی ایک نوجوان دو گولیاں لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مذکورہ نوجوان کی گاڑی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔

واقعہ رات گئے پیش آیا جبکہ مقامی افراد نے لاش اسپتال منتقل کردیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گاڑی پر فائرنگ کی وجوہات نہیں بتائی ہیں نا ہی سرکاری طور پر اس واقعہ کی تاحال تصدیق کی گئی ہے۔

دریں اثنا جبری گمشدگی کے شکار زہری آن لائن ٹیم کے سماجی کارکن عرفان زہری لاپتہ اسکول ٹیچر قادر کنول بازیاب ہوگئے ہیں۔

عرفان زہری اور قادر کنول کو گذشتہ سال ستمبر میں کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا انکے ساتھ ایک اور لاپتہ ہونے والے زہری کے رہائشی اسکول ٹیچر اس سے قبل بازیاب ہوئے تھے۔

عرفان زہری اور قادر کنول آج کوئٹہ سے بازیاب ہوئے ہیں جبکہ انکے ساتھ بازیاب ہونے والے ایک اور شخص بلال جتک کو گذشتہ سال نومبر میں حب سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

تینوں نوجوان کی بازیابی کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment