بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ پندرہ مارچ کو زامران پگنزان کے مقام پر ہونے والے حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے 15 مارچ کو زامران پگنزان کے مقام پر قابض فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کئے، حملے کے بعد فورسز اہلکاروں نے زامران سرمچّان کے مقام پر ہمارے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی اس شدید جھڑپ میں ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
مرید بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن کے بلوچ وطن سے انخلا اور آزاد بلوچستان کے قیام تک ہماری مسلح جنگ جاری رئیگی۔