کوئٹہ: کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے3 کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے تین کانکن ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غرگئی میں کوئلہ کان میں اچانک زہریلی گیس بھرنے جانے کے بعد تین کانکن عبداللہ، نصیب اللہ اور مرزا خان دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment