ضلع کیچ: بلیدہ فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے پاکستانی فورسز نے مزید تین نوجوانوں کو لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق آج شام کے وقت بلیدہ کے علاقے میناز میں دوران آپریشن پاکستانی فوج نے تین نوجوانوں حراست میں لیکر اپنے ساتھ آرمی کیمپ لے گئے۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت حیات، عابد اور جہانزیب کے ناموں سے ہوئیں ہے۔

دوران آپریشن فورسز نے لوٹ مار کے ساتھ موجود گھر کے افراد کو حراساں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے دو مختلف علاقوں سے دو نوجوانوں کو حراست بعد لاپتہ کیا تھا

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک دیرینہ اور گھمبیر مسئلہ بن چکا ہے، بلوچ قوم پرست جماعتوں کی جانب سے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے بارہا ثبوت بھی پیش کئے گئے، مگر تاحال عالمی انسانی حقوق کے اداروں سمیت داخلی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سے یہ مسلہ روز سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment