بلیدہ سے فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

بلیدہ سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

جن کی شناخت محمد اکرم ولد بائیان سکنہ بٹ بلیدہ اور سدھیر ولد یار محمد سکنہ سلو بلیدہ کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

جنہیں بلیدہ کے بٹ بازار سے فورسز و خفیہ ادراوں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا جس کے بعد سے دونوں نوجوان لاپتہ ہیں۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں لواحقین کی جانب سے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment