بی این اے کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں کی شہادت سے تنظیم کے مزاحمتی قوت میں کمی کے بجائے تیزی آئیگی۔
انہوں نے کہا کہ کیچ کے علاقے شاپک میں بی این اے کی سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے قابض کو ڈن ءِ سر کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قافلے کی شکل میں جارہے تھے۔
بیان کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے سے قابض فوج کے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تنظیم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن سے ہمارے قومی مزاحمت میں کمی کے بجائے تیزی آئیگی کیونکہ بلوچ کا ہر فرزند قابض کے خلاف سینہ سپر ہوچکاہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔