بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں پاکستانی فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے پُرانے سبزی مارکیٹ میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس سے ایک فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور ایک شدید زخمی ہوا۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض فورسز سے دور رہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔