بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جتک اسٹاف کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔