شہید ایوب بلیدی کی والدہ محترمہ کوآبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
معروف بلوچ دوست سیاسی شخصیت شہید ایوب بلیدی کی والدہ گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے۔
ان کا نماز جنازہ آج بروز جمعہ صبح 11 بجے میناز میں ان کے آبائی قبرستان میں ادا کردیا گیا۔
مرحومہ کو ان کے فرزند شہید ایوب بلیدی کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔
نماز جنازہ اور تدفین میں تربت اور بلیدہ و زامران سمیت مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔