کوسٹل ہائی وے اور مستونگ میں روڈ حادثہ و کرنٹ لگنے سے 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مکران کوسٹل ہائی وے پرحبیب ہوٹل لیاری کے قریب تیز رفتار مسافر بردار کوچ اور شہہ زور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ کے اطلاع ملنے پر MERC رضاء کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

نعشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا۔

دریں اثنا ضلع مستونگ کے علاقے چلتن پمپ کے قریب بجلی کاکرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مستونگ کے علاقے چلتن پمپ کے قریب سروس اسٹیشن میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے یحییٰ ولد ملک سراج نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment