بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور کوئٹہ میں فائرنگ اور روڈ حادثے کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔
اوستہ محمد میں بشیر آباد کے رہائشی احسان علی ڈومکی کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ کے حدود میں تین مو ٹر سائیکل سواروں نے لا جواب کے مقام پر احسان علی ڈومکی پر اس وقت فائرنگ کیا جب وہ اپنی کار میں جا رہا تھا۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ایس ایچ اوکے مطابق قتل کی وجہ سیاہ کاری ہے جس کا فیصلہ بھی ہوا لیکن انہوں نے انہیں قتل کیا۔ قاتل مگسی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں جو شہداد کوٹ سندھ کے ہیں پولیس نے ملزمان کے گوٹھ کا گھیراو کیا ہوا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ نیشنل ہائے وے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے کوئٹہ نیشنل ہائے وے سبکزئی ڈیم کراس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے بیتول نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔