عالمی پابندیوں سے روس کے جلد دیوالیہ ہونے کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

دنیا کے ممالک کے قرضوں اور اس کے وسائل کے متعلق ریٹنگ جاری کرنے والی بڑی کمپنی فچ نے خبردار کیا ہے کہ روس جلد اپنے قرضوں کے باعث دیوالیہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس نے روس کے ضمانتی بونڈز کی قدر کو مزید نیچے گرا کر ’جنک‘ کیٹیگری میں شامل کر لیا ہے۔

فچ ریٹنگ نے روس کی سب سے نچلی سطح پر درجہ بندی کی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل اس کے سرمایہ کاری کے رتبے کو بھی کم کر دیا تھا۔

یوکرین پر حملے کرنے کے نتیجے میں لگنے والی معاشی پابندیوں کے تناظر میں یہ روس کو قرض کی رقم ادا کرنے کی اہلیت پر ایک اور دھچکا ہے۔

رواں ہفتے ماسکو نے کہا تھا کہ اس کے قرض ادائیگی کے معاہدے عائد معاشی پابندیوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

فچ کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ اور برطانیہ نے روس سے تیل کر درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment