بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی ہے۔
داعش نے اپنے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آ ج داعش کے ایک جنگجو نے سبی میں ایک خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6اہلکار ہلاک اور 28زخمی ہوئے۔
داعش نے ویب سائٹ پر خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کرکے اس کی شناخت عبدالرحمٰن پاکستانی کے نام سے کی ہے۔
واضع رہے کہ سبی میں آج ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 7سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 16 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ سبی شہر میں تاریخی میلے کی اختتامی تقریب کے بعد ہوا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔